بین الاقوامی
Trending

تیل کی قیمت نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر ایشیائی ممالک کیساتھ معاہدے کر رہے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں اے آئی سمٹ سے خطاب میں کہاکہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کریں گے ،اگر وہ امریکی کاروبار کھولنے پر راضی ہوتے ہیں تو ہم ان کا ٹیرف کم کر دیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ تیل کی قیمت مزید نیچے لانا چاہتے ہیں، توانائی پر مختلف ایشیائی ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15 فیصد پر لانے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اے آئی ریس شروع کی اور امریکا ہی جیتے گا، امریکا اے آئی میں بھی چین کو شکست دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button