بین الاقوامی
Trending

طوفان ویفا کی تباہ کن آمد، ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری، 200 سے زائد پروازیں منسوخ

ہانگ کانگ: طوفان ویفا (Wipha) نے ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث شہر میں سب سے بلند درجہ کا طوفانی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث اتوار کے روز 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ہوا کی رفتار 167 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ طوفان کا مرکز ہانگ کانگ کے جنوبی حصے سے صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفانی ہوائیں شہر کے جنوبی علاقوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔کیتھے پیسفک ایئرلائنز نے اپنی تمام پروازیں صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک منسوخ کر دی ہیں اور مسافروں کو ری بکنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے، بشمول فیریز، تاکہ سمندری لہروں کے باعث کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ شہر میں جگہ جگہ درختوں اور ملبے کے ڈھیر دیکھے گئے جبکہ لوگ تیز ہواؤں میں چھتریاں سنبھالتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button