بین الاقوامی
Trending

مودی سرکار میں ویزا بحران؛ امریکا کی بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت کھل گئی

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کو ویزا بحران کا سامنا ہے، مودی سرکار کے نام نہاد دعوؤں کے باوجود امریکا کی بھارت سے اسٹریٹجک تعلقات کی حقیقت کھل گئی۔امریکا کی جانب سے بھارتی طلبہ کی اجتماعی ویزا ریجیکشن مودی سرکار کے لیے عالمی سطح پر رسوائی کا سبب بن گئی۔این ڈی ٹی وی نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ امریکا میں بھارتی طلبہ کی تعداد میں 70 تا 80 فیصد کمی ہوئی۔ بھارت میں امریکی ویزا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔امریکی ویزا سلاٹس کے وعدے کے باوجود معاملہ کشمکش کا شکار ہے، جس سے بھارتی طلبہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اپوائنٹمنٹ سلاٹس کی بندش اور مسترد کیے جانے میں اضافے کے باعث امریکی ویزا میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button