بین الاقوامی

روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا کے ساحل کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ

ماسکو: روس کے انتہائی مشرقی علاقے کامچاٹکا (Kamchatka) کے ساحل کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ اطلاع جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) نے دی ہے۔ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.2 بتائی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے 6.6 تک اپڈیٹ کر دیا گیا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں محسوس کیا گیا، جو کہ اسے خطرناک بنا دیتا ہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام ممکنہ آفٹر شاکس (aftershocks) اور سونامی کے خدشے کو دیکھتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button