بین الاقوامی
Trending

دروز برادری کے تحفظ کیلئے شام میں کارروائی جاری رکھیں گے: نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی "ریڈ لائن” کو پار کیا گیا تو شام میں فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں نیتن یاہو نے واضح کیا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کے علاقے کو فوجی سرگرمیوں سے پاک رکھنا اور دروز برادری کا تحفظ اسرائیل کی ریڈ لائن ہے، اور جب بھی اس لائن کو عبور کیا جائے گا، اسرائیل سخت ردعمل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کی حکومت نے ان دونوں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے فوجی کارروائی کی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں شدید بمباری کی، جس میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ شامی فوج فوری طور پر السویدا (سویدا) سے نکل جائے، جہاں پر دروز قبائل مقیم ہیں، کیونکہ ان پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button