بین الاقوامی
Trending

صدرٹرمپ پر ایک سال قبل حملے کی رپورٹ جاری،سیکرٹ سروس کی سنگین غفلت کاانکشاف

امریکی سینیٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک سال قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے واقعے میں امریکی سیکرٹ سروس کی سنگین غفلت اور ناقابل معافی ناکامیاں سامنے آئی ہیں، جن پر سخت تنقید کی گئی ہے۔یہ حملہ 13 جولائی 2024 کو ریاست پنسلوانیا کے بٹلر شہر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ہوا تھا جب 20 سالہ حملہ آور تھامس کروکس نے ٹرمپ پر فائرنگ کی۔ گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی، جبکہ ایک تماشائی ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے۔کانگریس کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹ سروس انٹیلی جنس پر کارروائی کرنے اور مقامی اداروں سے رابطے میں مکمل ناکام رہی، اور کسی بھی اہلکار کو برخاست نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ناکامی بیوروکریٹک بے حسی اور پروٹوکول کی کمی کا نتیجہ تھی۔کمیٹی کے چیئرمین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افراد کو جوابدہ بنایا جائے اور اصلاحات نافذ کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔سیکرٹ سروس کے مطابق چھ اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے اور غیر فعال عہدوں پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان پر مواصلاتی اور تکنیکی ناکامیوں کے ساتھ ساتھ انسانی غلطیوں کا الزام ہے۔ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس واقعے کو "ناقابل فراموش” قرار دیا اور کہا، "خوش قسمتی سے میں وقت پر جھک گیا ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button