بین الاقوامی
Trending

غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

کوالالمپور: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات باقی ہے۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روبیو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملائیشیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، اگرچہ ماضی میں اسی مرحلے پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔مارکو روبیو نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس غیر مسلح ہونے کی شرط مان لے تو یہ تنازع فوراً ختم ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل فلسطینی تنظیم حماس نے امن مذاکرات کے تحت 10 قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی، لیکن تنظیم نے واضح کیا تھا کہ اب بھی کئی اہم نکات پر اختلافات باقی ہیں، جن میں شامل ہیں:حماس نے کہا تھا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ سنجیدگی اور مثبت جذبے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button