بھارت سفر کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بن گیا

حال ہی جاری کردہ نئی فہرست میں بھارت دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ممالک میں شامل کرنے کا بڑا سبب اس میں سماجی تشدد، مسلح جھڑپیں، دہشت گردی کا خطرہ، فضائی آلودگی، سڑکوں کی خراب صورتِ حال اور خواتین پر جنسی تشدد اور متعدد خطوں میں جاری بحران شامل ہے۔بھارت میں سفر کرنے کے خطرات کا اسکور مجموعی طور پر 77.86 ہے۔ یہ انڈیکس 35 میٹرکس استعمال کرتا ہے، جس میں معاشرتی تشدد، مسلح تصادم، صحت کا انفراسٹرکچر اور قدرتی آفات شامل ہیں۔امریکا نے بھارت کوLevel 2: Exercise Increased Cautionقرار دیا ہے، خاص طور پر مقبوضہ کشمیر اور دیگر شورش زدہ علاقوں کے حوالے سے۔یورپی ممالک، کینیڈا، آسٹریلیا وغیرہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر کرنے پر خبردار کیا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے خطرات کی موجودگی کیوجہ سے۔بھارت ڈرائیونگ کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے جہاں ہزاروں سڑک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ ماحولیاتی اور صحت کے خطرات بھی یہاں دوسرے ممالک سے زیادہ ہیں۔ خاص طور پر دہلی اور بڑے شہروں کی فضائی آلودگی انتہائی خراب ہے جو صحت اور سفر دونوں کے لیے خطرناک ہے۔خواتین کے لیے خطرات کی بات کی جائے تو جنسی تشدد اور عصمت دری کے واقعات شدید تشویش کا باعث ہیں یہاں تک کہ غیرملکیوں کیلئے بھی۔