اسرائیل نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو سنگین نتائج ہونگے: ترک صدر

اسرائیل نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو سنگین نتائج ہونگے: ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے ۔ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کیلئے مقدس مقامات بند کیے تو اس کو انتہائی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ ترک صدر نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔دوسری جانب اسرائیل کوفوجی سازو سامان برآمد کرنے پر کینیڈا کی وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ادھر چلی نے لاطینی امریکا کی سب سے بڑی ایرواسپیس نمائش میں اسرائیلی فرموں کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے