بین الاقوامی
Trending

دنیا کے 10 امیر ترین انسانوں کی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے

نیویارک : جون 2025 کے آغاز میں فوربس کی نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 423 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو مئی میں Tesla کی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے باعث اسٹاک میں 23 فیصد اضافے سے ہوا۔اس ماہ فیس بک (Meta) کے بانی مارک زکربرگ نے حیران کن طور پر جيف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کی دولت میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ جیف بیزوس کی دولت 19 ارب ڈالر بڑھ کر 220 ارب ڈالر ہوئی۔مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر نے بھی ترقی کرتے ہوئے اسپین کے زارا چین کے بانی امانسیو اورٹیگا کو پیچھے چھوڑ دیا اور نویں نمبر پر آ گئے۔ بالمر کی دولت 133 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔اس فہرست میں وارن بفیٹ کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کے حصص میں 5 فیصد کمی کی وجہ سے ان کی دولت 9 ارب ڈالر کم ہوکر 158 ارب ڈالر رہ گئی۔فرانس کے برنار آرنو کی دولت میں بھی 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے، اور وہ اب 144 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔فوربس کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت اب 1.9 ٹریلین ڈالر ہے، جو مئی کے مقابلے میں 140 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button