بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب: مکہ اور مدینہ کے موسم سے متعلق اہم خبر

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جمعرات کو ریاض اور مشرقی ریجن کے علاوہ قصیم، حائل اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار کا امکان ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق گرد وغبار کے طوفان سے تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بعض شہر بھی متاثر ہوں گے، اس کے علاوہ بحرہ اور اللیث میں 59 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔اس سے قرب وجوار کے شہر بھی متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ اس کی تاثیر جدہ کے بعض محلوں میں بھی محسوس کی جائے گی۔محکمے کے مطابق جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہوگا۔بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس سے ڈیڑھ سے دو میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی۔خلیج عربی کے سمندر میں رات کو شمالی اور دن کو شمال شرقی ہوا چلے گی اور اس کی رفتار 36 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button