بین الاقوامی
Trending

ایران نے 1200 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا

ایران نے ایک نیا سالڈ فیول بیلسٹک میزائل ’’قاسم بصیر‘‘ متعارف کرایا ہے جس کی رینج 1200 کلومیٹر (745 میل) ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب مغرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل ایران کی تازہ ترین دفاعی کامیابی ہے، جو دور مار صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل کی ویڈیو ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کے انٹرویو کے دوران نشر کی گئی۔وزیر دفاع نے کہا کہ "اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے اور دشمن کے مفادات اور فوجی اڈے نشانہ بنائیں گے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک سے کوئی جھگڑا نہیں، لیکن امریکی فوجی اڈے ہمارے ہدف پر ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں جوہری پروگرام پر مذاکرات تین ہفتوں سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button