بین الاقوامی
Trending

پروپیگنڈا کام نہ آیا؛ امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو ٹکا سا جواب دیدیا

پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور الٹا بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں۔پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں بھی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button