بین الاقوامی

وزیر خارجہ روبیو کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ٹیلی فونک گفتگو

واشنگٹن(نامہ نگار)وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل، مارک روٹے کو یوکرینی وفد کے سامنے پیرس میں رکھی گئی اور روسی حکام کو بذریعہ ٹیلی فون دی گئی امن کی تجویز کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے ٹیلی فون پر بات کی۔ وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ اور امریکہ کی اِس امید کا اظہار کیا کہ یہ تجویز قبول کر لی جائے گی جس کے نتیجے میں یوکرین میں دیرپا اور پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔ وزیر خارجہ روبیو نے اِس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ہمارا ملک جنگ کے خاتمے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم امن کا کوئی واضح راستہ سامنے نہ آنے کی صورت میں امریکہ امن کے لیے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button