
واشنگٹن(نامہ نگار)وزیر خارجہ مارکو روبیونے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جینیٹ اور میں، پوپ فرانسس کے انتقال کی خبر سن کر غمزدہ ہیں۔ ہم پوپ کی روح کے سکون اور کیتھولک کلیسا میں تبدیلی کی اِن گھڑیوں میں پوری دنیا کے کیتھولکوں کے ساتھ اُن کی دعاؤں میں شامل ہیں۔ ہم پوپ کی روح کے سکون کے لیے دعاگو ہیں۔