بین الاقوامی
Trending

صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں:جوبائیڈن

شکاگو: امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے بہت کم وقت میں ملک کو غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے، اور یہ واضح ہے کہ ٹرمپ حکومت کا نشانہ متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد ہیں، تاکہ صرف ان کے امیر دوستوں کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اور ان کی کٹوتیوں سے عمر رسیدہ امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب، بائیڈن کے خطاب سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے طنزیہ انداز میں بیان دیا کہ حیرت ہے بائیڈن رات کو خطاب کریں گے، کیونکہ اس وقت تک تو ان کے سونے کا وقت ہو چکا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button