بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلئے تعاون اور امداد کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی تعمیر نو اور انتقالی مرحلے کے چیلنجز سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔یہ بات انہوں نے اتوار کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ابو ظہبی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کی تفصیلات اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی WAM نے جاری کیں۔شیخ محمد بن زاید نے کہا: ’’یو اے ای شام کے استحکام، سلامتی اور ترقی کو پورے خطے کے مفاد میں سمجھتا ہے اور ہم شامی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے گزشتہ سال بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے خلیجی ممالک سے مالی امداد کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔تاہم یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے پہلے واضح کیا تھا کہ شام کے نئے حکمرانوں کی اسلام پسند شناخت ان کے لیے باعث تشویش ہے۔رواں سال جنوری میں بھی شراع نے یو اے ای صدر سے فون پر بات کی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا تھا۔ اب شراع اپنے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ ابو ظہبی کا دورہ کر رہے ہیں۔شام 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد اب بین الاقوامی مدد، معاشی بحالی اور تعمیری منصوبوں کے لیے نئی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button