بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ ٹیرف 3 ماہ کیلئے معطل، چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے سوا دنیا کے باقی ممالک پر ٹیرف تین ماہ کیلئے معطل کردیا ہے تاہم اس دوران ان ممالک پر 10فیصد ٹیر ف عائد رہے گا جبکہ چین پر ٹیرف میں فوری اضافہ کرتے ہوئے 125 فیصد کر دیا ہے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ چین کو پتہ چل جانا چاہئے کہ اب دھوکا دئے جانے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔امریکی صدر کے ٹیرف معطل کرنے کے فیصلے کے فوری بعد دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، تیل کی قیمتوں میں چار فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے میں آیا۔علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے یورپی ممالک پر 25 فیصد محصولات کے نفاذ کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے یورپی یونین نے بھی امریکا پر25 فیصد محصولات کی منظوری دیدی جن پر 15 اپریل سے عمل درامد ہو گا ۔ادھر بیجنگ کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے راستے پر چلنے پر اصرار کرتا ہے تو چین اس کیخلاف آخری دم تک لڑے گا۔ چین نے امریکی ٹیکس کے جواب میں 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button