بین الاقوامی

بڑے پیمانے پر نقل مکانی جدید دور کے عظیم المیوں میں سے ایک المیہ ہے:وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی جدید دور کے عظیم المیوں میں سے ایک المیہ ہے۔ اِس سے نقل مکانی کرنے والوں کے راستے میں پڑنے والے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کرنے کی کوشش کرنے والے بہت سے لوگوں کو اکثر راستے میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔ بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے فائدہ اٹھانے والے واحد لوگ اسمگلر ہیں۔ اور اسی لیے یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں پاناما میں ہمارے مضبوط اتحادیوں کے تعاون سے نقل مکانی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کر کے اور ایک واضح پیغام بھیج کر اُن کے بہاؤ کو کس طرح روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بھیجا جانے والا واضح پیغام یہ ہے کہ اگر آپ آتے ہیں اور غیرقانونی طریقے سے آتے ہیں، تو آپ کو روکا جا سکتا ہے اور آپ کو آپ کے آبائی ملک میں واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ اور یہ کام قانونی اور باوقار مگر موثر طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ ہم نے اس کا تنیجہ غیرقانونی نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کی صورت میں دیکھا ہے۔ اِن کی تعداد میں ڈرامائی کمی آئی ہے.اِس پروگرام کی عملی شکل جو آپ نے یہاں دیکھی یہ امریکہ اور ہمارے پاناما کے دوستوں کے درمیان شراکت داری کی بدولت ہمیں دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے ایک حصے کے لیے فنڈ امریکی ٹیکس دہندگان نے فراہم کیا جسے محکمہ خارجہ اور اُن پروگراموں کے ذریعے خرچ کیا جاتا ہے جو ہم چلاتے ہیں۔ آج کی پرواز ایک خصوصی اجازت نامے (استثنٰی) کی وجہ سے ممکن ہوئی اور ہم اس تعاون کو جاری رکھنے کے لیے زیادہ جامع اجازت نامے بھی جاری کریں گے۔ یہ پروگرام محکمہ خارجہ کے اُن پروگراموں کی ایک مثال ہے جو امریکہ کو زیادہ مضبوط، زیادہ محفوظ اور زیادہ خوشحال بناتے ہیں اور ہمارے اتحادیوں کے کام کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ اِس کی ایک صورت ہم یہاں پاناما میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ ایک مؤثر اور کامیاب پروگرام ہے۔ اس پرواز میں کم از کم چھ یا سات افراد ایسے تھے جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں اور اِن میں سے بہت سے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ غیرقانونی نقل مکانی کرنے والوں کے راستے میں پڑنے والے تمام ممالک کا استحکام متاثر ہوتا ہے، اور اگر یہ لوگ آخر میں امریکہ کی جنوبی سرحد تک پہنچ کر ملک میں داخل ہو جائیں تو اس کے نتیجے میں ہمارے لیے بھی سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔یہ اُس غیرقانونی اور بڑے پیمانے پر کی جانے والی قانونی نقل مکانی کے بہاؤ کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے جو تباہکن ہونے کے ساتھ ساتھ عدم استحکام بھی پیدا کرتی ہے۔ یہ کام یہاں پاناما میں اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ ہماری شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہم اس کام کو جاری رکھیں گے اور اس تعاون پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ شکریہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button