بین الاقوامی

آذربائیجان کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش

اسلام آباد:آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے کی فنڈنگ کے لیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں۔مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ ڈالر ہے جو نئی روٹ پر تعمیر کی جائیگی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق، آذربائیجان کی حکومت نے موٹر ویز کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست کے جواب میں دو آپشن تجویز کئے ہیں۔پہلے آپشن میں تجویز دی گئی ہے کہ آذربائیجان کا اسٹیٹ آئل فنڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ٹرم کیش ڈپازٹ رکھ سکتا ہے اور وفاقی حکومت موٹرویز کی تعمیر کیلیے یہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بطور قرض دے سکتی ہے۔دوسرا آپشن یہ ہے کہ آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر، حیدرآباد موٹر وے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔ آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا تھا لیکن پاکستانی حکام سرمایہ کاری کیلیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button