بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولیمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا

کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے باعث استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس اگست سے یہ عہدہ تھا۔ ٹڈاکٹر کترینہ آرمسٹرانگ نے استعفیٰ کولمبیا یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے گی جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل ہے۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کی منسوخ کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی سالانہ وفاقی گرانٹ کی بحالی کے لیے کیا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی گرانٹ طلبا کے فلسطینوں کے حق کیے جانے والے مظاہروں کے بعد معطل کی گئی تھی۔کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کترینہ یونیورسٹی میں اپنی سابقہ پوزیشن میڈیکل سینٹر میں فرائض انجام دیں گی۔ یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے کو چیئراور سابق صحافی کلیئرشپ مین کو یونیورسٹی کا نیا عبوری صدربنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button