بین الاقوامی

50 لاکھ روپے سائبر فراڈ کا شکار معمر جوڑے نے زندگی ختم کرلی

بھارتی ریاست کرناٹک میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بیلاگاوی ضلع کے خانپور تعلقہ میں ایک معمر جوڑے نے سائبر فراڈ اور مبینہ طور پر ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خانپور کے بیڑی گاؤں کے رہائشی 82 سالہ ڈیوگجرون سنتن نذرتھ اور ان کی 79 سالہ بیوی فلاویانا نے 50 لاکھ روپے کے سائبر فراڈ اور دھمکیوں کے بعد اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دی۔ معمر جوڑا بے اولاد تھا۔پولیس کے مطابق، ڈیوگجرون نے خودکشی سے پہلے دو صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ کسی کو بھی قصوروار نہ ٹھہرایا جائے، کیونکہ وہ کسی کے رحم و کرم پر نہیں جینا چاہتے تھے۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے فلاویانا کی لاش بستر پر پائی، جبکہ ڈیوگجرون کی لاش ان کے گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ملی۔ ڈیوگجرون، جو مہاراشٹر حکومت کے سیکریٹریٹ کے ایک ریٹائرڈ ملازم تھے، نے اپنی گردن پر وار کرکے خودکشی کی۔ ان کی کلائی پر بھی زخم پائے گئے۔پولیس کو شبہ ہے کہ فلاویانا نے زہر کھایا تھا، حالانکہ اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہوگی۔خط میں ڈیوگجرون نے دو افراد سمت بیررا اور انیل یادیو کا نام لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بیررا، جس نے نئی دہلی سے ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کا اہلکار ہونے کا دعویٰ کیا تھا، نے انہیں بتایا کہ ان کے نام پر ایک سم کارڈ فراڈ سے خریدا گیا ہے اور اسے ہراسانی اور غیر قانونی اشتہارات کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔ بیررا نے بعد میں کال یادو کو منتقل کردی، جس نے کرائم برانچ سے ہونے کا دعویٰ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button