ٹرمپ مضبوط صدارتی امیدوار، جنوبی کیرولینا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نےجنوبی کیرولینا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیت لیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل چوتھی بار صدارتی نامزدگی جیتنے کی جانب ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے،جنوبی کیرولینا میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ صدراتی دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جوبائیڈن کوالیکشن میں شکست دینےکےلیےتیارہوں۔سینیٹرلنزےگراہم نے مطالبہ کیا ہے کہ نکی ہیلی پارٹی کی مضبوطی کےلیےصدراتی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کریں۔علاوہ ازیں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے نومبر کے صدارتی انتخاب دو معمر سیاست دانوں 77 سالہ ٹرمپ اور 81 سالہ جوبائیڈن کے درمیان متوقع ہیں جبکہ نکی ہیلی اپنی ریاست میں شکست کےباوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑمیں شامل ہیں۔