صدر کا مخصوص نشستیں تفویض ہونے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں تفویض ہونے تک اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک تمام جماعتوں کو مخصوص نشستیں مختص نہیں کر دی جاتیں اسمبلی نامکمل رہے گی۔خیال رہے کہ عارف علوی نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی صرف زبانی مؤقف سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی، ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس بلانے کی سمری پر اب تک دستخط نہیں کئے۔