بین الاقوامی
Trending

صدرٹرمپ کے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمحکمہ تعلیم ختم کردیا اور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں، تعلیمی اداروں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، امریکا میں سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سکولوں کے طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، محکمہ تعلیم بند کرنے سے ریاستی گورنر خوش ہیں، لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکرٹری ہوں گی،اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوکرین اور روس کے ساتھ اچھا کام کر رہے ہیں، یوکرین کے ساتھ معدنیات پر جلد معاہدہ ہو جائے گا، معدنیات کی امریکی پیداوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا اقدام تباہ کن قراردے دیا، چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ کے ہولناک فیصلے سے اساتذہ، طلبہ اور والدین متاثر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button