بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔نئی پالیسی کے تحت امریکی سفارتکار اب ایچ ون بی (H-1B) ویزا درخواست گزاروں کے پروفائلز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کے ریزیومے اور لنکڈ اِن پروفائلز کو لازمی چیک کیا جائے گا، جبکہ آن لائن سنسرشپ یا متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ایچ ون بی ویزا کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔محکمہ خارجہ نے یہ ہدایات 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو جاری کیں۔ ایچ ون بی ویزے امریکی ٹیک کمپنیوں کے لیے نہایت اہم ہیں، اور ان کمپنیوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک خصوصاً بھارت اور چین سے ماہرین کی بھرتی کرتی ہے۔ٹرمپ کے اس فیصلے کو امریکی امیگریشن پالیسی میں ایک اور سخت قدم قرار دیا جارہا ہے، جس کا براہِ راست اثر ہزاروں غیر ملکی پروفیشنلز پر پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button