گنگا جمنا جانے والے ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی؛ 23 ہلاک

گنگا جمنا جانے والے ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گر گئی؛ 23 ہلاک

اتر پردیش: بھارت میں اشنان کے لیے گنگا جمنا جانے کے دوران ہندو یاتریوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث تالاب میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں حادثے کا شکار ہونے والے 30 سے زائد ہندو یاتری اپنی رسومات کی ادائیگی اور اشنان کے لیے دریائے گنگا جمنا جا رہے تھے۔ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تالاب میں جا گری اور تمام مسافر گندے تالاب میں ڈوب گئے۔امدادی کاموں کے دوران تالاب سے 23 یاتریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 8 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 8 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں ایسے حادثات کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کے مسافروں کو لے کر جانے پر پابندی عائد ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے