بین الاقوامی
Trending

اسرائیلی حملے میں دو صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید، کئی زخمی

غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق حملے میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق نشانہ بننے والی گاڑی الخیر فاؤنڈیشن کے لیے امدادی مشن پر تھی، جس کے ساتھ صحافی اور فوٹوگرافرز بھی موجود تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق تین صحافی بھی شہداء میں شامل ہیں۔یہ واقعہ 19 جنوری کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جنوری سے اب تک 150 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔دوسری جانب، حماس کے جلاوطن رہنما خلیل الحیۃ کی قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں، جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی تعطل ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، اسرائیل نے مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔فلسطینی صحافیوں کی تنظیم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے اور یہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button