بین الاقوامی
Trending

ٹرین حملے کی مذمت کرتے ہیں،بی ایل اے کو پہلے ہی دہشت گرد گروپ قرار دے چکے ہیں،امریکا

اسلام آباد:امریکی سفارت خانہ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشت گرد گروپ قرار دے چکا ہے۔اپنے بیان میں امریکن سفارت خانے نے کہا ہے کہ ‎ہم جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے جسے امریکا نے ایک عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ وہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناسکے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button