
امریکی سرکاری ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) آٹزم اور ویکسینز کے درمیان ممکنہ روابط پر ایک وسیع مطالعے کا آغاز کرنے جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق مطالعے کی ابھی تک حتمی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مطالعے کا طریقہ کار کیا ہوگا۔محکمہ صحت اور انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی عوام اعلیٰ معیار کی تحقیق اور شفافیت کی توقع کرسکتے ہیں اور یہی سی ڈی سی فراہم کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا تھا کہ امریکی بچوں میں آٹزم کی شرح آسمان کو چھوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی سی اپنے مشن میں یہ جاننے کے لیے کوئی میدان نہیں چھوڑے گا کہ ویکسینز میں ہے اور ان کے ساتھ کیا چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی تسلیم کرتا ہے کہ آٹزم اور ویکسینز کے درمیان ممکنہ تعلق کے بارے میں والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔