بین الاقوامی

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحا: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنا وفد قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یہ مذاکرات کل دوحا میں متوقع ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے وٹکوف بھی شریک ہوں گے۔دوسری جانب حماس نے مذاکرات کے مثبت اشارے دیے ہیں اور کہا ہے کہ امریکی عہدیداروں سے ملاقات ضروری ہے تاکہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال سکیں۔ قبل ازیں اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا جسے حماس نے مسترد کر دیا تھا۔ماہرین کے مطابق، یہ مذاکرات خطے میں امن کے امکانات کو مزید واضح کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button