ہفتہ وار کالمز

لا حاصل مشقیں

اس بات پر تو شعور رکھنے والی اکثریت باکل متفق ہے کہ سیاسی جماعتوں میں نظریات عوام الناس کو اپنے مقاصد کا ایندھن بنانے کے لئے قائدین نمایاں رکھتے ہیں مگر اُن پر عملی طور پر کبھی بھی عمل پیرا نہیں ہوتے غریبی مٹانے کے دعوے کرنے والے اگر غربت کو واقعی دور کرنے میں کسی منصوبے پر عمل کرتے تو آج ملک بھکاریوں کی لائن میں کھڑا ہو کر قرضوں کی بھیک نہیں مانگ رہا ہوتا اور نہ ہی خط ِغربت سے نیچے گرنے والوں کی تعداد میں اضافہ عروج کی جانب نہ ہوتا حکومت نے گداگری کی بڑھتی تعداد کو روکنے کے لئے دس سال قید کرنے کی سزا تجویز کی ہے لیکن حکومت نے اخلاقی طور پر اپنے چاک گریباں میں نہیں جھانکا اور نہ ہی ادراک کیا کہ نازل مصیبتوں پہ امداد کی جھولی پھیلانے سے کیسے گریز کیا جائے یا قرضوں کی ادائیگی کے لئے مذید قرضے لینے کی بجائے کیسے ان قرضوں سے نجات حاصل کی جائے معاشی ماہرین یا کوئی بھی حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے سے تہی دست رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سودی قرضوں اور سودی لین دین کی وجہ سے اللہ تبارک تعالی کے احکام کو نظر انداز کر رہے ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ ہمارے روزگار زندگی میں خالقِ کائنات کی برکات شامل ہوں افسوس اس بات کا ہے کہ ندامت کی بجائے ہم بڑے فخر سے سودی قرضوں کی اجراء پر تالیاں بجاتے رہے ہیں کبھی فرمان ِ الہی پر توجہ مرکوز نہ کر سکے کہ ہم تو توبہ نعوذ باللہ رب ِ کریم سے جنگ کر رہے ہیں ہمیں اس سودی لین دین سے اب اپنے ہاتھ کھینچ لینے چائیے تا کہ ملک کی معیشت جسے معاشی ماہرین تو بہتر نہیں کر سکے مگر رب العالمین کی برکات سے یقینا بہت بہتر ہو سکتی ہے حکومت چاہے تو اس پر عمل پیرا ہو کر قائد کے وطن کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا سکتی ہے جس کے لئے لا حاصل مشقیں جو ملک کی معیشت کو کاری ضربیں لگارہی ہیں انھیں ترک کرنا اولین ترجیح میں شامل کرنا ضروری ہے ۔حکومتی نظام میں بہت سی لا حاصل مشقیں ہیں جن پر وقت اور پیسہ دونوں بغیر کسی مثبت حصول کے لٹائے جا رہے ہیں بھکاریوں کی طرح مانگ کر شہنشاہوں کے انداز سے خرچ کرنے والے ہمارے حکمران بیڈ گورننس میں بھی یدِ طولی رکھتے ہیں ایک فرض شناس ،ایماندار ،نظام کی غلاظتوں سے پاک ہزارہ رینج کے ڈی آئی جی اعجاز خان کو ناکردہ گناہ میں معطل کیا ہوا ہے جس دھماکے کی وجہ سے یہ معطلی سامنے لائی گئی وہ دھماکہ مالاکنڈ رینج میں ہوا تھاجب کہ اعجاز خان کی دسترس میں ہزارہ رینج تھا۔ نہ جانے کس کو پس ِ پردہ رکھنے کے لئے سرکاری عتاب کی بجلیاں بیگناہ فرد کے گلشن کو جلانے کے لئے گرائی گئیں ہیںآئی جی خیبر پختون خواہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصل حقائق سامنے لا کر اعجاز خان کی معطلی کا خاتمہ یقینی بنائیںتا کہ ایماندار و فرض شناس محب وطن افسران دل برداشتہ ہو کر ہجرت کرنے کی بجائے اپنے سبز ہلالی پرچم پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں ملک میں ایمانداری کا کافی قحط ہے اور ہم ایمانداری کی باقیات کو بھی تلف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے یہ لا حاصل مشقیں ہمیں دنیا و آخرت میں مہنگی پڑ سکتی ہیں ان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر جس قبضے کی بات کی ہے میرے خیال میں اُس نے اُمت ِ مسلمہ کا جواب جاننا چاہا ہے جو سعودی عرب نے و دیگر ملکوں نے واشگاف لفظوں بیان کر دیا ہے اللہ کرے کہ اُمت ِ مسلمہ ایران کی طرح فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے پوری یکجہتی سے نبرد آزما رہے تا کہ مقب وضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کو بھی ٹہرائو ملے قتل و غارت کی لا حاصل مشقیں جو کئی دہائیوں سے کشمیر و فلطین کے مسلمانوں پر جاری ہیں اُ س کے روک تھام کے لئے اُمت مسلمہ کا اتحاد قائم ہونا انتہائی لازمی ہے صرف مذمتی بیانات کی لا حاصل مشقیں فلسطین و مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزاد ریاست دینے میں معاون نہیں ہو سکتیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button