مریخ پر گندھک کے نایاب کرسٹلز دریافت

مریخ پر گندھک کے نایاب کرسٹلز دریافت

واشنگٹن: ناسا کی خلائی گاڑی Curosity rover نے حادثاتی طور پر مریخ پر نایاب گندھک کے کرسٹلز دریافت کرڈالے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریخ پر خالص سلفر کے کرسٹلز اس وقت دریافت ہوئے جب ناسا کی خلائی گاڑی کے پیہوں نے ایک چھوٹے پتھروں کو ٹوڑ دیا۔اندر سے پیلے رنگ کے کرسٹل نمودار ہوئے جو پہلے کبھی بھی سیارے پر نہیں دیکھے گئے تھے۔ناسا کے کیوروسٹی مارس روور نے نادانستہ طور پر ایک چٹان نما چھوٹے پتھر پر چڑھ گیا جس سے وہ چٹان ٹوٹ گئی اور خالص سلفر کرسٹلز دریافت ہوئے۔روور مریخ کے ایک مخصوص خطے کا جائزہ لے رہا تھا جب وہ غلطی سے ایک چھوٹی چٹان کے اوپر چڑھ گیا اور اس میں شگاف ڈال دیا۔ جب روور کے کیمروں نے اس پر توجہ مرکوز کی تو سائنسدانوں نے چٹان کے اندرونی حصوں میں چمکتے ہوئے عجیب پیلے کرسٹل دیکھے۔یہ کرسٹلز بہت چھوٹے اور نازک تھے جنہیں روور مناسب طریقے سے سنبھال نہیں سکتا تھا۔ جب روبوٹ نے ایک اور قریبی چٹان میں سوراخ کیا تو اس کے بعد ان کرسٹلز کی خالص گندھک کے طور پر شناخت ہوئی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے