بین الاقوامی

سوڈان میں امن و سلامتی کی بحالی پر مشترکہ بیان

امریکہ کی دعوت پر امریکہ، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے سوڈان کے تنازعے پر بھرپور مشاورت کی اور یہ بات یاد دلائی ہے کہ اس تنازعے نے دنیا کے بدترین انسانی بحران کی آگ کو ہوا دی ہے اور اس سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ وزراء نے سوڈان میں تنازعہ ختم کرنے کے حوالے سے مشترکہ اصولوں کے مجموعے پر عمل کرنے کا عزم کیا۔پہلے، امن اور استحکام کے لیے، سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت ناگزیرہے۔دوسرے، اِس تنازع کا کوئی قابل عمل فوجی حل موجود نہیں اور جمود شدید مصائب اور امن و سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرتا ہے۔تیسرے، اِس تنازعے کے تمام فریقین کو پورے سوڈان کے اور تمام ضروری راستوں کے ذریعے بہرصورت فوری، محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور امداد کی سہولت فراہم کرنا چاہیے۔ اِس کے علاوہ انہیں بین الاقوامی انسانی قانون اور جدہ اعلامیے کے تحت اپنے وعدوں کے مطابق شہریوں کی حفاظت کرنا چاہیے اور شہری انفراسٹرکچر پر اندھا دھند فضائی اور زمینی حملوں سے گریز کرنا چاہیے۔چوتھے، انتقالِ اقتدار کے ایک مشمولہ اور شفاف عمل کے ذریعے سوڈان کی مستقبل کی حکمرانی کا فیصلہ کرنا سوڈانی عوام کا حق ہے۔ متحارب فریقوں کو اِس عمل کو کنٹرول کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ وزراء نے انسانی بنیادوں پر، شروع میں تین ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ سوڈان کے تمام حصوں میں انسانی امداد کے تیزی سے داخلے کو آسان بنایا جا سکے اور فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی کوئی راہ نکالی جا سکے۔ اس کے بعد منتقلی اقتدار کے ایک جامع اور شفاف عمل کی ابتدا ہونا چاہیے اور اِسے نو ماہ میں مکمل ہو جانا چاہیے تاکہ وسیع البنیاد قانونی جواز اور جوابدہی کی حامل ایک آزاد، سویلین قیادت والی حکومت کے آسانی سے قیام کی سوڈانی عوام کی امنگیں پوری ہو سکیں۔ مواخرالذکر، سوڈان کے طویل مدتی استحکام اور اس کے ریاستی اداروں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ جزوی یا مکمل طور پر اخوان المسلمون سے جڑے متشدد انتہاپسند گروپ سوڈان کے مستقبل کے بارے میں اپنے فیصلے عوام پر مسلط نہیں کر سکتے۔ اخوان المسلمون کے عدم استحکام پیدا کرنے والے اثر و رسوخ نے پورے خطے میں تشدد اور عدم استحکام کی آگ کو ہوا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button