سرمایہ کاری
ایک باوثوق رپورٹ کے مطابق جو 7نومبر 2023کو سامنے آئی تھی اس رپورٹ میں اقوام ِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی ڈی )نے کہا کہ کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو بڑھتے ہوئے قرض اور مالی وسائل کی کمی سے بڑھتے مسائل کا سدباب نہ کیا گیا اور ان متاثرہ ممالک کی مدد نہ کی گئی تو 800ملین لوگ اس نظراندازی سے متاثر ہو سکتے ہیں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان معاشی کمزور ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے مسائل کے گرداب سے نکالا جائے قرض کا بوجھ جن ممالک کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی میں رکاوٹ ہے وہاں سرمایہ کاری کی مفید سہولیات سے معاشی ابتری میں کسی قدر بہتری کی اُمید پیدا ہو سکتی ہے اقوام ِ متحدہ نے اس حوالے سے 46ممالک جو معاشی طور پر اقوام ِ عالم کے معاشی ماہرین کی نظر میں کمزور گردانے جاتے ہیں اُن کے لئے فوری اصلاحات لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے میری نظر میں یہ ایک اُسی بیان کی طرح ہے جو کبھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کی قراردادیں تھیں اور حالیہ یہی رویہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ بھی ہے جس میں اسرائیل کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر صرف مسلم برادری کی نسل کشی کر رہا ہے اور امریکہ سمیت دوسری بڑی طاقتیں اُسے روکنے کی بجائے اسرائیلی فوج کو اسلحہ اور دیگر امدادی سامان مہیا کر رہے ہیں اس طرز ِ عمل پہ اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بڑی طاقتوں کے زیر ِ اثر ہوتے ہوئے حق و انصاف کرنے سے محروم ہے اور یہ بات جانتے ہوئے بھی اس پلیٹ فارم کے اجلاسوں میںکمزور مسلم ممالک کی شرکت اپنی بے توقیری کے سوا کچھ بھی نہیں پھر اقوام ِ متحدہ کا غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کو نظرانداز کرنا اُمت ِ مسلمہ سے نٖفرت کا شدید اظہار ہے حیرانی یہ ہے کہ اُمت ِ مسلمہ کے امیر ممالک بھی چشم ِ تماشائی کی طرح یہ ہولی دیکھے جارہے ہیں اُن نہتے فلسطینیوں کی مدد کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھاتے ۔مجھے تو لگتا ہے کہ وہ بھی اقوام ِ متحدہ کی طرح وجود ِ فلسطین کا خاتمہ چاہتے ہیں مسلم اُمہ کا ایسا رویہ ماتم کناں ہے آج اگر فلسطین کو ملیا میٹ کر دیا گیا تو پھر گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے پر مسلم دشمن قوتیں دیگر مسلمان ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے میں دیر نہیں کریں گی نہ جانے کب جاگیں گے ان میں دور اندیشی اور یکجہتی کے پُر خلوص جذبات ؟؟دھرتی لرزہ بر اندام ہے ماتم کناں ہے فلسطین کے معصوم بچوں کی شہادت پر جسے مسلم ممالک کی جانب سے صرف پُرسہ دے کر ٹالا جارہا ہے دوسری جانب امریکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے انکار ِ مسلسل پر قائم ہے سوچتا ہوں کہ ان کے لئے شہید بھٹو کیسے زندہ کریں جو انھیں ان کی طاقت کا احساس دلاتے ہوئے ایک پلیت فارم پر اکھٹا کر دے قحط الرجالی سے پیدا ایسی بے بسی پر نگائیں آسمان کی جانب مالکِ دوجہاں کی جانب اٹھ جاتی ہیں کہ کب ان انسانیت کے دشمنوں کو خاک در خاک کرے گا 5ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کی نوید ہماری معیشت کی اُکھڑی سانسوں کی بحالی کی ضامن ہو سکتی ہے مگر معاشی صحت کی مکمل بہتری کے لازمی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں جنھیں پہلے بھی اپنے کسی اظہارئیے میں قرطاس زیب کر چکا ہوں جو بیجا سرکاری اخراجات کے حوالے سے آج بھی زبان ِ زدِ عام ہیں جن غیر ضروری پٹرول ،فری بجلی کے یونٹ ،حد سے بڑھ کر پنشن کے لوازمات ہیں جو کسی غریب قرضدار ملک کی معیشت کو مزید ڈبونے کے مترادف ہے ہم کب تک فقیروں کی طرح مانگ مانگ کر شہنشاہوں کی طرح اُڑاتے رہیں گے ایشیائی بنک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہماری مہنگائی کی شرح 25فیصد سے کم ہو کر اگلے مالی سال میں 15فیصد ہونے کی توقع خوش آئند سہی مگر یہ پیشن گوئیاں میرے وطن میں میں پھیلتی غربت کو ، میری معیشت کے تار تار لباس کو خوبصورت نہیں بناتے سرمایہ کاری کی اہمیت اپنی جگہ بالکل بجا ہے مگر سرمایہ کاری سب سے زیادہ ضرورت ہے یکجہتی کو اہمیت دینے میں ،خلوص و محبت کو پروان چڑھانے میں سچائی کی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے اس کو آج سمجھنے کی نہیں بلکہ عملی طور پر اپنانے کی اشد ضرورت ہے بصورت ِ دیگر غیر مسلم قوتیں اپنا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مسلم طاقتوں کو محدود نہ کردیں اس حوالے سے ایران کی پیش قدمی قابل ِ ستائش ہے دیگر ملکوں کو بھی اسی یکجہتی کی تقلید کرتے ہوئے مسلم دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پُرخلوص جذبات میں سرمایہ کاری کرنی چائیے تا کہ مسلم اُمہ کا دفاع ممکن بنایا جا سکے یاد رہے کہ راوی کا مقصد جنگ پھیلانا نہیں بلکہ مسلمان طاقتوں کا یکجا ہو کر اپنے تحفظ کو ،اپنی معیشت کو بچانا مقصد ہے دین ِ الہی بھی ایسی ہی سرمایہ کاری کی تلقین کرتا ہے جس میں دوسرے مذاہب کی توہین نہ ہو انسانی عظمت مجروح نہ ہو۔ امریکہ کا اسرائیلی عزائم میں سرمایہ کاری کرنے کے نتائج پورے خطے کو خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں جو کہ پوری انسانیت سے دشمنی کرنے کے مترادف ہے ۔