بین الاقوامی
پولینڈ نے فضائی خلاف ورزی پر روسی ڈرون مار گرائے، وارسا ایئرپورٹ بند

وارسا: یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پولینڈ نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی ڈرون طیارے مار گرائے۔ فوجی کارروائی کے بعد ملک کی فضائی حدود کچھ وقت کے لیے بند کر دی گئی۔پولینڈ کے سب سے بڑے وارسا چوپن ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کیا گیا، جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی 12 سے زائد پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔فلائٹ ریڈار کے مطابق ایئرپورٹ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ فضائی حدود کو بھی کلیئرنس کے بعد کھول دیا گیا، تاہم وارسا سے پروازوں کی روانگی تاحال معطل ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی وقت صبح 5 بج کر 50 منٹ سے وارسا ایئرپورٹ سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ لینڈنگ کی اجازت بھی محدود کر دی گئی تھی۔