ٹیکنالوجی

عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت کا حامل ڈِیپ سِیک کا نیا ماڈل

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سِیک نے اپنا پہلے اوپن اے آئی ماڈل متعارف کرادیا۔ یہ ماڈل بین الاقوامی میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (آئی ایم او) میں گولڈ میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میتھ-وی 2 ماڈل نے اپنی استدلالی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کے آئی ایم او کے گولڈ لیول کے اسکور تک پہنچنے کا کارنامہ انجام دیا۔ یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو صرف آٹھ فی صد انسان ہی کر سکے ہیں۔ڈیپ سیک نے نے یہ ماڈل ڈیویلپر پلیٹ فارمز (ہگنگ فیس اور گِٹ حب) پر عوام کے لیے دستیاب کر دیا ہے۔ جہاں کوئی بھی ماڈل کو مفت میں چلا یا اس میں بہتری لا سکتا ہے۔ہگنگ فیس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو کلیمنٹ ڈیلینگ کا کہنا تھا کہ تصور کریں دنیا کے بہترین ریاضی دانوں میں سے ایک کا دماغ استعمال کرنا تاکہ تحقیق کی جا سکے اور اپنے ہارڈ ویئرز میں چلایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button