سورج کے طلوع اور غروب ہونے کا منظر بہت پسند ہے:عائشہ عمر

459

اسلام آباد: اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انہیں سورج کے طلوع اور غروب ہونے کا منظر بہت پسند ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا شمار ان لڑکیوں میں ہوتا ہے جو اس منظر کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی بوریت کا شکار نہیں ہو سکتیں۔

داکارہ کی سورج طلوع ہونے کے منظر سے متعلق دلچسپی سے تو کسی کو انکار نہیں کیونکہ طلوع آفتاب کا منظر ہی اتنا سحر انگیز ہوتا ہے کہ جو دیکھے اس میں کھو جائے، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی خوبصورتی کا ذوق بھی اعلی ہے۔