مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید تین نوجوان شہید

257

مقبوضہ کشمیر میں ظالم اور قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے لیے محاصرہ کیا اور اس دوران داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جنکی شناخت زبیر احمد ، اعجاز مقبول اور اطہر مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

تینوں نوجوانوں کا تعلق شوپیاں اور پلوامہ سے تھا اور وہ سری نگر میں تعلیم کی غرض سے ٹھہرے ہوئے تھے