دنیا کا پہلا سبزیوں پر مشتمل آرکیسٹرا، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام آگیا

دنیا کا پہلا اور ممکنہ طور پر واحد آرکسٹرا جس میں سبزیوں سے موسیقی بجائی جاتی ہے، 27 سال میں 344 کنسرٹس کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔آسٹریا میں 1999 میں 11 افراد پر مبنی ویجیٹیبل آرکسٹرا تشکیل دیا گیا تھا جب مختلف پس منظر کے موسیقاروں نے سبزیوں کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کرکے پرفارم کرنا شروع کیا۔آرکسٹرا کے بانی ممبر میتھیاس مین ہارٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سب ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا جب 4 بانی ممبران کو ویانا میں پرفارمنس آرٹ فیسٹیول کے لیے سائن اپ کیا گیا۔میتھیاس نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا نیا کر سکتے ہیں۔ پھر ہم نے سوچا کہ موسیقی بجانے میں سب سے مشکل کام کیا ہے؟ ہم اس وقت ایک ساتھ سوپ بنا رہے تھے اور اسی وقت سبزیوں کو دیکھ کر ایک خیال آیا جو مختلف آئیڈیاز میں تبدیل ہوگیا اور ہم سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر لے کر آئے۔