دلچسپ و عجیب

کروڑوں کی جائیداد رکھنے والے خاموش بھکاری کی حیران کن کہانی

بھارت میں گداگری سے جڑی ایک چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی ہے، جہاں اندور کے مصروف بازار میں بیٹھنے والا ایک معذور بھکاری درحقیقت کروڑ پتی نکلا۔ظاہری طور پر سادہ زندگی گزارنے والا یہ شخص منگی لال نہ کسی سے بھیک مانگتا تھا اور نہ ہی آواز دے کر توجہ حاصل کرتا تھا، بلکہ لوگ خود ہی اسے امداد دے دیا کرتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منگی لال روزانہ لوہے کی ایک ریڑھی پر خاموشی سے بیٹھا رہتا اور عام دنوں میں اسے بھیک سے چار سے پانچ سو روپے تک کی رقم مل جاتی تھی۔ تاہم اصل انکشاف اس وقت ہوا جب حکومت کی انسدادِ گداگری مہم کے دوران اس کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیقات میں پتا چلا کہ منگی لال کی آمدن صرف بھیک تک محدود نہیں تھی۔ وہ دن میں ملنے والی رقم کو رات کے وقت بازار کے تاجروں کو ایک دن یا ایک ہفتے کے لیے سود پر دے دیتا تھا اور باقاعدگی سے اس پر سود وصول کرتا تھا، جو اس کی اصل کمائی کا ذریعہ بن چکا تھا۔مزید چھان بین کے بعد حکام پر یہ حقیقت بھی آشکار ہوئی کہ منگی لال کے پاس تین ذاتی مکانات، تین آٹو رکشے اور ایک کار موجود ہے۔ اس کے آٹو رکشے کرائے پر چلتے ہیں جبکہ کار کے لیے اس نے مستقل ڈرائیور بھی رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ معذوری کی بنیاد پر اسے سرکاری رہائش بھی الاٹ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button