دلچسپ و عجیب
امریکا: دنیا کی سب سے لمبی زبان رکھنے والا کتا

امریکا کے پالتو کتے نے لمبی زبان گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے پالتو کتے اوزی نے زندہ کتوں میں سب سے لمبی زبان (7.83 انچ) کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ریاست الِینوائے کے شہر بلومنگٹن کے کتے راکی (5.46 انچ) کے پاس تھا۔ اس نے یہ ریکارڈ 2023 میں قائم کیا تھا۔کتے کی مالکن اینجلا پِک نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ان کا کتا پیدا ہوا ہے تب سے اس کی زبان ہمیشہ باہر رہتی ہے۔ اس کا دو بار جانوروں کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ہے لیکن اس کو کوئی طبی مسئلہ لاحق نہیں۔ بس اس کی زبان غیر معمولی طور پر لمبی ہے۔



