Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

سوئٹزرلینڈ میں چارلی چپلن کے ہم شکل افراد کا اجتماع، عالمی ریکارڈ نہ بن سکا

سوئٹزرلینڈ: مغربی سوئٹزرلینڈ میں اتوار کے روز معروف کامیڈین چارلی چپلن کے ہم شکل افراد کی بڑی تعداد ایک منفرد تقریب میں شریک ہوئی۔یہ تقریب چیپلنز ورلڈ میوزیم میں منعقد ہوئی جو چارلی چیپلن کی سابقہ رہائش گاہ پر قائم ہے اور اس کے قیام کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سجائی گئی تھی۔ تقریب میں 429 افراد نے شرکت کی، جنہوں نے چپلن کے مشہور کردار "دی ٹرامپ” کے انداز میں سیاہ ہیٹ، مونچھیں، کوٹ اور چھڑی تھام رکھی تھی۔منتظمین کو امید تھی کہ وہ چپلن کے ہم شکل افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے تاہم یہ تعداد 2017 میں اسی مقام پر قائم 662 افراد کے ریکارڈ سے کم رہی۔ اس کے باوجود تقریب کا ماحول خوشگوار اور پرجوش رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button