دلچسپ و عجیب

بیوہ خاتون نے یادگار کے طور پر شوہر کی ٹیٹو والی کھال کو کاٹ کر فریم کردیا

امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک مارکر سے نشان زد کی گئی۔ میت کے انتظامات کے بعد ایک ماہر نے اس ٹیٹو کو نکالا اور ایک preservation kit میں محفوظ کرلیا۔محفوظ کاری کے دورانیے میں تقریباً 90 دن لگے جس کے بعد فریم تیار ہوا اور اینجیلیکا کو اسے وصول کرنے پیغام ملا۔اینجیلیکا کا کہنا تھا کہ جب ہم محسوس کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہے، ہم فریم کو تھام سکتے ہیں اور یہ کسی تصویر سے کہیں زیادہ معنی رکھتا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ کنے اسے ہمت اور منفرد خیال کو سراہا۔دوسری طرف کچھ نے اسے "موت کا عجیب اظہار” یا “چلڈرم کے لیے خوفناک” قرار دیا، اور Angelica کو Jeffrey Dahmer جیسا قرار بھی دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button