دلچسپ و عجیب

آلو اور ٹماٹر ایک ہی پودے کی پیداوار، حیران کُن انکشاف

آلو کے ’جدِامجد‘ میں ٹماٹر کے شامل ہونے کا انکشاف دراصل ایک سائنسی جینیاتی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔سائنس دانوں نے ٹماٹر اور آلو کے ڈی این اے (Genetic sequencing) کا موازنہ کیا تو یہ معلوم ہوا کہ تقریباً 90 لاکھ سال پہلے دونوں کی ایک ہی آبائی پودے سے ارتقائی شاخ بندی ہوئی تھی۔یعنی آج کا آلو اور ٹماٹر دراصل ایک ہی پودے کی مختلف شکلیں ہیں جو لاکھوں سال کے ارتقائی عمل کے بعد الگ الگ سبزیاں بن گئیں۔تحقیق کے مطابق جڑوں کے اندر خوراک ذخیرہ کرنے والے پودے آگے چل کر آلو کی شکل اختیار کرگئے۔جبکہ پھل دینے والے اوپری حصے کے پودے ارتقا کے نتیجے میں ٹماٹر پیدا کرنے لگے۔اس تحقیق سے جدید زرعی ماہرین کو نئی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے زیادہ مضبوط قسمیں بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ارتقا کو سمجھنے میں بھی ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button