دلچسپ و عجیب
امریکا: سالگرہ کے تحفے میں ملی لاٹری نے بڑا انعام جتوا دیا

امریکا میں ایک شخص کو سالگرہ کے تحفے میں ملنے والے لاٹری کے ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔امریکی ریاست آئیوا کے شہر ڈیس موئنیز سے تعلق رکھنے والے کرسچن جانسن نے آئیوا لاٹری کو بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ 42 ویں سالگرہ منا رہے تھے جب ان کے دوستوں نے انہیں ایک کارڈ دیا جس میں کچھ اسکریچ آف ٹکٹ موجود تھے۔کرسچن جانسن نے بتایا کہ انہوں نے ایک ٹکٹ اپنی گرل فرینڈ کو دیا جس کو اسکریچ کر کے ان کی گرل فرینڈ نے ان کی توجہ اس پر دلائی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ نے ان کو وہ ٹکٹ دیکھنے کے لیے کہا۔ پہلے ان کو لگا اس میں کوئی حقیقیت نہیں۔ لیکن بعد میں ان کو پوری رات نیند نہیں آئی۔ایک لاکھ ڈالر انعام کا یہ ٹکٹ کرسچن کو ان کی دوست نے خرید کر دیا تھا۔