دلچسپ و عجیب

بھارت میں دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی

بھارت کی سیاحتی ریاست ہماچل پردیش میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی اور تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے گاؤں شیلائی میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی اور ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کے رواج کے تحت ہونے والی اس شادی کی تقریب میں علاقے کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دلہن سنیتا چوہان اور دونوں دولہا پرادیپ اور کپیل نیگی نے کہا کہ انہوں نے یہ شادی کرنے کا فیصلہ کسی دباؤ کے بغیر کیا ہے۔ضلع سرمور کے ٹرانس گیری کے علاقے میں شادی کی تقریب میں مقامی فوک گانوں اور رقص کیا گیا، شادی کی تقریب 12 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور تین دنوں تک تقریبات جاری رہیں اور بھارت میں سوشل میڈیا کے صارفین میں شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائر ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ریونیو قوانین کے مطابق اس رواج کو جواز بخشا گیا ہے اور اس کو جودیدارا کا نام دیا گیا ہے،ضلع ٹرانسگیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔دلہن سنیتا کا تعلق گاؤں کنہاٹ سے ہے اور شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ اس تہوار سے باخبر تھیں اور اپنا فیصلہ بغیر کسی دباؤ کے کیا اور جو رشتہ بن گیا ہے اس کا احترام کرتی ہیں۔دولہا پرادیپ کا تعلق شیلائی گاؤں سے ہے اور وہ سرکاری ملازمین اور ان کے چھوٹے بھائی کپیل بیرون ملک نوکری کر رہے ہیں۔پرادیپ نے کہا کہ ہم نے روایت کی پیروی کھلے عام کی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، یہ مشترکہ فیصلہ تھا۔کپیل نے بتایا کہ وہ بیرون ملک رہتے ہیں لیکن اس شادی کے ذریعے ہم اپنی بیوی کو ایک متحد خاندان کے تحت تعاون اور محبت یقینی بنا رہے ہیں اور ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button