دلچسپ و عجیب

زیادہ میک اپ کیوجہ سے مشین خاتون کا چہرہ شناخت کرنے میں ناکام ہوگئی

چین میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک خاتون کے زیادہ میک اپ کی وجہ سے فیس ریکگنیشن مشین نے چہرہ شناخت کرنے میں ناکام ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق چین کے ایک شاپنگ مال یا میٹرو اسٹیشن پر نصب فیس ریکگنیشن سیکیورٹی گیٹ پر ایک خاتون نے گزرنے کی کوشش کی، لیکن گیٹ نے اسے روک دیا کیونکہ چہرہ سسٹم میں محفوظ چہرے سے میل نہیں کھا رہا تھا۔چہرے کی شناخت میں ناکامی کی وجہ خاتون کا بھاری میک تھا جس سے چہرے کی شناختی علامات بدل گئیں۔واضح رہے کہ فیس ریکگنیشن سسٹمز میں الگوردمز ہوتے ہیں۔ آنکھوں جو ناک، جبڑے اور جلد کی رنگت جیسی چیزوں سے چہرے کو پہچانتے ہیں۔جب کوئی بہت زیادہ میک اپ کرتا ہے تو یہ خصوصیات بدل جاتی ہیں اور نتیجہ، مشین اسے نئی یا مختلف شخصیت سمجھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button