شوبز

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے؟نئی فلم ’سکندر‘ میں سلو میاں جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جو کہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے بتایا جارہا ہے جبکہ اس فلم کیلئے سلمان خان نے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔دوسری جانب رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔ فلم میں کاجل اگروال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جنہیں 3 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے۔فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر اور پہلے گانے ’زہرہ جبین‘ گانے کے ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button