بین الاقوامی

پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

روم: ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری سے اٹلی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں، پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب معالجین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں بگاڑ تشویشناک ہے، عالمی کیتھولک برادری پوپ فرانسس کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button